کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 700 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 87 ہزار 734 کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 86 ہزار 900 پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کے مسلسل اضافے نے انڈیکس کو دوبارہ ایک لاکھ 87 ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال کر دیا ہے